لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025 میں ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 18 ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی 20 کپ مارچ میں ہو گا۔ اور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو اپریل اور مئی میں منعقد کیا جائے گا۔
قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ستمبر میں ہو گا۔ جبکہ چیمپئنز فرسٹ کلاس ایونٹ کا پہلا ایڈیشن ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹی 20 کپ کا دوسرا ایڈیشن دسمبر 2025 میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ سال 2025 میں انڈر 19 کرکٹرز کے لیے چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس متعارف کروائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار
انڈر 13 اور انڈر 15 ٹورنامنٹس کو انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اور ریجنل انڈر 19 ٹورنامنٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انڈر 19 کھلاڑی چیمپئنز انڈر 19 ایونٹس میں جگہ بنائیں گے۔