وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلتھ کلینک کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو اسپتالوں میں 90 فیصد مفت ادویات دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے۔ چیلنجز بہت زیادہ ہیں اور ہم عوامی کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں لوگوں کو مفت ادویات بند کر دی گئی تھیں۔ لیکن ہم نے شہباز شریف کی روایت کو دوبارہ زندہ کیا۔ میں خود مریضوں سے پوچھتی ہوں کہ دوائیاں فری مل رہی ہیں یا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگی میں خدمت کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ لیکن ہم سب اپنا کوئی کام خدمت اور فرض سمجھ کر نہیں کرتے بلکہ وقت گزار کر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مریضوں کو اسپتالوں میں 90 فیصد مفت ادویات دے رہے ہیں۔ یہاں پر دو ڈھائی کروڑ کی انسولین چوری ہوئی۔ اور اسپتالوں میں مریضوں کو انٹری کے لیے بھی فیس ادا کرنا پڑتی تھی۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ یہ مسائل بھی یہاں پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے 3 اسپتالوں میں اپنے آفیسرز لگائے۔ اور ان اسپتالوں میں اپنے آفیسرز کو اپنی آنکھ اور کام بنا کر بھیجا ہے۔ اسپتالوں میں ہیلپ ڈیسک کے علاوہ وزیر اعلیٰ کمپلین ڈیسک بھی قائم کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ فوری رپورٹ کر سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسائل شدید ہیں۔ لیکن راتوں رات تبدیلی نہیں آتی تاہم کوششیں کر رہے ہیں۔ موبائل اسپتالوں میں 70 لاکھ سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔ یہ موبائل اسپتال دیہی علاقوں میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ بھی کرتے ہیں۔ کلینک آن ویل گلی محلوں میں جا کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اسد قیصر

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے چین کا اسٹڈی ٹور کیا۔ کینسر کے علاج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لانا ہے۔ جبکہ لاہور میں کارڈیالوجی کا نیا اسپتال بن رہا ہے اور لاہور کارڈیالوجی میں دنیا کی بہترین مشینری لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پہلے پبلک سیکٹر کینسر اسپتال کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ اور چند ماہ قبل نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کا آغاز ہوا۔ اور اب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی چوتھی منزل بنائی جا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس ماہ ساڑھے 12 ہزار بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یوز) کو ری ویمپ کر دیں گے۔ اور 904 بی ایچ یوز کو بہترین اسٹینڈرڈ پر ری ویمپ کیا ہے۔  آپ کو اسپتالوں میں جا کر ایسا لگے گا کہ کسی ترقی یافتہ ملک کے اسپتال میں آ گئے ہیں۔ ہر محلے اور گاؤں میں بی ایچ یوز موجود ہیں۔ اور ہم ہر بی ایچ یوز کو منی اسپتال بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے جی بی ماڈل پر 2 ہزار 5 سو بی ایچ یوز کو ری ماڈل کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کے بی ایچ یوز کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوشش کریں گے کہ بی ایچ یوز میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More