اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

سچ ٹی وی  |  Jan 08, 2025

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید40 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس میں حماس کمانڈر سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا جس میں غزہ میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پائیدار جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں پربھی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More