نئے سال کا آغاز عمرہ سے کیا ۔۔ راکھی ساونت عمرہ کرنے پہنچ گئیں! لوگوں کو کیا پیغام دیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jan 08, 2025

کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی اور اسلام قبول کیا۔ بدقسمتی سے، ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی؛ تاہم، راکھی اسلام کی پیروکار بن گئی۔

گزشتہ سال راکھی نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنا پہلا عمرہ کیا تھا۔

اور اب وہ ایک بار پھر عمرہ کرنے پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے سال 2025 کا آغاز اس روحانی سفر سے کیا۔ فی الحال راکھی ساونت مدینہ میں ہیں جہاں سے وہ خانہ کعبہ جائیں گی اور عمرہ ادا کریں گی۔

اپنی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے راکھی نے کہا، "دنیا نیا سال منا رہی ہے، اور میں یہاں اپنے نئے سال کا آغاز اس روحانی سفر کے ساتھ کر رہی ہوں جو بہت خوش کن ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2025 حیرت انگیز ہوگا کیونکہ میں نے اس کی شروعات عمرے سے کی ہے۔ میں اپنے تمام دوستوں اور ضرورت مندوں کے لیے یہاں دعا کر رہی ہوں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ، ہر ایک کو عقیدت اور سکون کے ساتھ عمرہ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پرامن ہے۔

نئے سال کے آغاز میں عمرہ کر نے پر راکھی ساونت کی مداحوں کی جانب سے تعریف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان کے ایمان کی مضبوطی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More