امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی توملک گیر تحریک شروع کر دیں گے۔
منصورہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک گیراحتجاجی تحریک 17 جنوری سے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنوں اور احتجاج کے نتیجے میں آئی پی پیز سے حکومت نے مذاکرات کئے۔
طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، سنگاپور کا پہلا نمبر
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی، آئی پی پیز کے مسائل 1994 سے چل رہے ہیں، دوہزار ارب روپے قوم کے بجلی استعمال نہ کر کے لئے جا رہے ہیں، غریبوں سے پیسے لیکر یہ چند افراد کو دیے جا رہے ہیں، حکومت نے آئی پی پیز کے مالکان کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔
ملک سے سر دار انہ نظام کاخاتمہ ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ اسٹاک ایکسچینج کا انڈکس اوپر جانے کے باوجود تیل کیوں سستا نہیں ہوا، مہنگائی میں کوئی کمی کیوں نہیں ہوئی، پاکستانی کرنسی کی قیمت کیوں نہیں بڑھی، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی شاہ خرچیوں میں تئیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔