میں یہاں ہوں اور آگ بے قابو ہوگئی ہے ۔۔ نورا فتیحی بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں پھنس گئیں، ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 10, 2025

امریکہ، لاس اینجلس میں لگنے والی بڑی آگ کی وجہ سے عام عوام سمیت کئی ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات بھی متاثر ہوئیں، جن میں بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی بھی شامل ہیں۔

منگل کی رات کو شروع ہونے والی اس آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور 1500 سے زائد املاک جل کر تباہ ہو چکی ہیں۔ آگ کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو انخلا کرنا پڑا، پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

نورا فتیحی نے اپنے انسٹاگرام پر اس صورتحال کے بارے میں بتایا کہ، "میں لاس اینجلس میں ہوں اور جنگل کی آگ بے قابو ہوگئی ہے، میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا، یہ بہت خوفناک ہے۔ ہمیں صرف پانچ منٹ پہلے انخلاء کا حکم ملا ہے، اس لیے میں نے جلدی سے اپنا سارا سامان پیک کیا اور اب میں یہاں سے نکل رہی ہوں۔ میں ایئرپورٹ کے قریب جاؤں گی کیوں کہ آج میری فلائٹ ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اس میں سوار ہوجاؤں۔"

اس سے پہلے پریانکا چوپڑا نے بھی آگ سے متاثرہ افراد کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More