مالی سال 2024،مسافروں کی مد میں ریلویز کو 47 ارب 70 کروڑ کی آمدن ہوئی

ہم نیوز  |  Jan 10, 2025

پاکستان ریلویز کی آمدن سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، مالی سال 2024، مسافروں کی مد میں ریلویز کو 47 ارب 70 کروڑ کی آمدن ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023-24 میں پاکستان ریلویز پر 4 کروڑ 19 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 2023-24میں 65 لاکھ زائد مسافروں نے سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022-23 میں مسافروں کی تعداد 3 کروڑ 54 لاکھ رہی،سال 2021-22 میں 3 کروڑ 56 لاکھ مسافروں نے پاکستان ریلویز پر سفر کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے چھ ماہ میں تقریباً 18 ارب ڈالر وطن بھیجے

پاکستان ریلویز کو مالی سال2023-24 میں 87 ارب 50 کروڑ کی آمدن ہوئی، رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 مسافروں کی مد میں ریلویز کو 47 ارب 70 کروڑ کی آمدن حاصل ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی نسبت 2023-24 میں ریلوے کو 13 ارب 80 کروڑ کی زائد آمدن ہوئی، فریٹ کی مد میں 27 ارب 80 کروڑ روپے، ملٹری 1 ارب 33 کروڑ روپے آمدن حاصل ہوئی،پراپرٹی لینڈ سے 4 ارب 30 کروڑ کی آمدن حاصل ہوئی۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلویز کو2023-24 میں اسکریپ کی مد میں 2 ارب 20 کروڑ کم آمدن حاصل ہوئی، گزشتہ 4 ارب 55 کروڑ کے مقابلے میں امسال اسکریپ سے 1 ارب 45 کروڑ آمدن حاصل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More