پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی کریں گے۔ مذکورہ سٹیڈیم کی تعمیر نو اور اپگریڈیشن کا کام تکمیل کے قریب ہے۔پی سی بی نے شائقین کرکٹ اور میڈیا کو یقین دلایا ہے کہ مختلف سٹیڈیمز میں اپ گریڈیشن کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے یا اس کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔تین ملکی ون ڈے سیریزپی سی بی نے تین ملکی ون ڈے سیریز قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیریز میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز کا انعقاد پہلے ملتان میں ہونا تھا تاہم کراچی اور لاہور کے سٹیڈیمز تیار ہو جانے کے باعث تین ملکی سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشنقذافی سٹیڈیم لاہور کی گنجائش 35 ہزار تماشائیوں تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ تزئین و آرائش سمیت سٹیڈیم کے تمام تر انکلوژرز میں نئی کرسیاں بھی لگائی گئی ہیں۔براڈ کاسٹ اور روشنی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے 480 جدید ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو شائقین کے لیے شاندار منظر فراہم کریں گی۔مزید برآں دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے سکرینز بھی آئندہ ہفتے سٹیڈیم میں نصب کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے ایک نیا انکلوژر بھی بنایا گیا ہے جو 25 جنوری تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشننیشنل سٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر بہتری کی گئی ہے جن میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا انکلوژر شامل ہے۔براڈکاسٹ کو بہتر بنانے کے لیے سٹیڈیم میں 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو ایونٹ کے عالمی ناظرین کے لیے بہترین وزیبلیٹی کو یقینی بنائیں گی جبکہ 2 ڈیجیٹل ری پلے سکرینز پہلے ہی سٹڈیم میں نصب کی جا چکی ہیں۔تماشائیوں کی سہولت کے لیے پانچ ہزار نئی کرسیاں بھی سٹیڈیم میں نصب کردی گئی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشنراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھی اپ گرڈیشن کے کام جاری ہیں۔ پنڈی سٹڈیم میں 10 ہزار نئی کرسیاں نصب کرنا، ہاسپٹیلٹی باکسز کی اپ گریڈیشن اور دو ڈیجیٹل ری پلے سکرینز کی تنصیب کا کام شامل ہیں۔یہ بہتریاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں کہ سٹیڈیم آئندہ ایونٹس کے لیے بین الاقوامی معیار سے بڑھ کر ہو۔میدانوں کی دیکھ بھالپی سی بی کے کیوریٹرز ٹونی ہیمنگ کی نگرانی میں میدان کی آؤٹ فیلڈ اور دیگر سطحوں کو ہموار و محفوظ اور بہترین حالت میں رکھنے کے لیے محنت سے کام جاری ہے۔لاہور اور کراچی میں اپ گریڈیشن کے آغاز کے بعد سے وہاں کوئی میچز نہیں کھیلے گئے تاکہ کام اپنی مناسب رفتار سے جاری ہے۔وینیوز کا معیارپی سی بی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ تمام مقامات آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور دیگر بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے تیار رہیں۔
Powered by youtube embed code and sms lån som beviljar alla utan uc
اس حوالے سے 250 سے زیادہ کارکنان دن رات 25 جنوری کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پی سی بی کو یقین ہے کہ یہ اپ گریڈیشن پاکستان کی ایک بہترین کرکٹ میزبان کے طور پر ساکھ کو برقرار رکھنے کے ساتھ شائقین کے لیے بھی انتہائی خوشگور ثابت ہو گی۔بہترین کارکردگی کا عزمدوسری جانب پی سی بی نے پوری طرح سے عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام سٹیڈیمز کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور دیگر بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے تیار کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ’25 جنوری کی ڈیڈ لائن تک 250 سے زائد کارکن دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ اپ گریڈیشنز مکمل ہوں، اور پی سی بی کا یقین ہے کہ یہ بہتریاں شائقین کے تجربے کو بلند کریں گی اور پاکستان کی کرکٹ کی منزل کے طور پر شہرت کو برقرار رکھیں گی۔‘