شدیددھند کے باعت لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ

ہم نیوز  |  Jan 11, 2025

دھند کے باعث سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتمام پروازیں منسوخ جبکہ لاہورایئرپورٹ پر پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول آج دوپہر پرمنتقل کردیا، آج پروازوں کے نئے شیڈول کا اعلان موسمی حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی فلائٹ پیرس ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہورمیں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ پرحد نگاہ انتہائی کم ہو گیا، ایئرٹریفک کنٹرول کی جانب سے مختلف طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ ابوظہبی، ریاض اور شارجہ سےلاہور آنے والی پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، مسافرایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے معلومات حاصل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More