سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

لاہور: پاکستان میں سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کی فہرست کے مطابق مچل سینٹنرز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسکواڈ میں کین ولیمسن بھی شامل ہیں تاہم وہ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل، مارک چیمپین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، رچن رویندرا، میٹ ہینری، ٹائم لیتھم، گلین فلپس، ول او رورکی، بین سیئرز، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 فروری کو پاکستان اور 10 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا، محسن نقوی

بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں کیویز 19 فروری کو گرین شرٹس کے مدمقابل آئے گی۔ سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 فروری کو کراچی میں افغانستان سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More