معروف بالی ووڈ اداکارہ نے آتشزدگی کے بعد مدد کے دروازے کھول دیے

سچ ٹی وی  |  Jan 12, 2025

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے لاس اینجلس آگ کے متاثرین کی مدد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی مچا رکھی ہے، جس سے لاس اینجلس میں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

اداکارہ انجلینا جولی کا گھر بھی لاس اینجلس میں ہی واقع ہے لیکن وہ اس وقت آگ سے محفوظ ہے، اداکارہ نے آگ سے متاثرہ بے گھر افراد کے قیام کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق انجلینا جولی ہر ممکن کوشش کررہی ہیں کہ اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔

مزید پڑھیں:امریکا میں آگ سے تباہی، 6 ہزار سے زیادہ گھر جل کر راکھ

اس خطرناک آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ آگ جس علاقے میں لگی ہے وہاں ہالی ووڈ کے کئی مشہور ستاروں کا مسکن ہے اور اسے لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن جنگلاتی آگ قرار دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کی اس خطرناک آگ سے اب تک دس ہزار سے زائد گھر شعلوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انجیلنا جولی کی طرح دیگر مشہور شخصیات بھی متاثرین کی مدد کےلیے سامنے آئے ہیں۔

میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انجلینا جولی کی طرح بے گھر افراد کےلیے اپنے گھر کے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ آگ سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More