کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،قیصر احمد شیخ

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’کوئسچن آوور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ2 مرتبہ ملتوی ہوا ،کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ، حکومت نے نہیں ،انہیں 9مئی اور 26نومبر کو ملکی مفاد کیوں یاد نہیں تھا۔

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

ہم کئی سال سے چارٹر آف ڈیموکریسی کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں ،مذاکرات میں کامیابی ملک کے مفاد میں ہے ،ہم آپس میں لڑتے رہے اور بھارت کی معیشت ہم سے 12گنا ہو گئی۔

ہم خود بھی چاہتے ہیں مذاکرات میں مثبت بات چیت ہو ،پاکستان نے تو امریکی پریشر قبول نہ کر کے ایٹمی دھماکے کیے تھے ، پاکستان پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More