پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لئے پلیئرز ڈرافٹ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے دو اہم کھلاڑیوں کو چن لیا۔
پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کی حضوری باغ لاہور میں ہونے والی تقریب میں تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔
افغانستان نے چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور قلندر نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کی پہلی پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کوچن لیا، کراچی کنگر نے پلاٹینیم کیٹیگری کے رائونڈ ون کی دوسری پک میں ڈیوڈ وارنر کو پک کرلیا۔
ڈرافٹنگ کے دوران پشاور زلمی نے رائٹ ٹو میچ کا استعمال کرکے ٹام کوہلر کیڈمور کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کرلیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوم کوہلر کیڈمور کو پلاٹینیم رائونڈ ون کی تیسری پک میں انگلش کھلاڑی کو چنا تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوم کوہلر کیڈمور کی جگہ مارک چیپمین کو پلاٹینیم رائونڈ ون میں پک کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری راؤنڈ ون کی آخری پک میں میتھیو شارٹ کو پک کرلیا۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری راؤنڈ ون کی پانچویں پک میں مائیکل بریسویل کو پک کیا، کراچی کنگر نے پلاٹینم کیٹیگری راؤنڈ ٹو کی دوسری پک میں ایڈم ملن کو ٹیم کا حصہ بنایا۔
فہیم اشرف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں دوسری باری میں منتخب کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ ٹو میں وائلڈ کارڈ کا استعمال کرکے عباس آفریدی کو منتخب کیا۔