صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں کمی

سچ ٹی وی  |  Jan 14, 2025

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ جس سے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.98 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔

کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، من وعن کمی پر کے ای صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے۔

یاد رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی اکتوبر 2024ء کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت 0.492 روپے فی یونٹ رعایت دی جائے گی، جو جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔

خیال رہے کے۔ الیکٹرک (KE)ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے، جس کا قیام 1913ء میں عمل میں آیا اور قیام پاکستان کے بعد کے ای ایس سی (KESC) کے نام سے اس کی پاکستان میں شمولیت ہوئی۔ 2005 میں کمپنی کی نجکاری کی گئی۔

کے۔ الیکٹرک پاکستان کی واحد عمودی طور پر مربوط پاور یوٹیلیٹی ہے، جو کراچی اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے 66.4 فیصد اکثریتی حصص (شیئرز) کے ای ایس پاور کی ملکیت ہیں، جو سرمایہ کاروں کا ایک کنسورشیم ہے، جس میں سعودی عرب کی الجومعہ پاور لمیٹڈ، نیشنل انڈسٹریز گروپ (ہولڈنگ) کویت اور انفرا اسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ (آئی جی سی ایف) شامل ہیں۔ کمپنی میں حکومت پاکستان کے بھی 24.36 فیصد شیئرز ہیں۔بقیہ حصص فری فلوٹ شیئرز کے طور پر درج ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More