انٹرنیٹ کی دنیا کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی نئی چمچماتی گاڑی اس وقت سوشل میڈیا پر ہر طرف دھوم مچا رہی ہے۔ ان کے حالیہ وی لاگ اور پوسٹس نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ گاڑی کی قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں بھی عروج پر ہیں۔
رجب بٹ نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ جو ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں، ان میں وہ نہایت پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ نے ہنڈائی کی سیاہ چمچماتی ہوئی سوناٹا این لائن لی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گاڑی کی ڈیلیوری کے دوران کمپنی کے عملے نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑی سب سے پہلے انہیں ہی فراہم کی جا رہی ہے، جو کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے کی تکمیل ہے۔ یہ منفرد لمحہ بھی ان کے مداحوں کے لیے خاصی توجہ کا مرکز بنا۔
سوشل میڈیا پر گاڑی کی قیمت کے حوالے سے ایک الگ ہی بحث جاری ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ پرتعیش گاڑی 10.7 ملین کی ہے، جبکہ دیگر کا دعویٰ ہے کہ اس کی قیمت 17 ملین تک جا پہنچتی ہے۔ ان مختلف آراء نے اس معاملے کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے، اور لوگ مسلسل یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے۔
دلچسپ طور پر، کئی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی ذکر کیا جا رہا ہے کہ یہ نئی گاڑی اب تک صرف اور صرف رجب بٹ کی ملکیت میں ہے اور پاکستان میں کسی اور کے پاس نہیں دیکھی گئی۔ ان تمام چہ مگوئیوں کے باوجود، یہ بات تو طے ہے کہ رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنی منفرد انداز اور سٹائل سے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔