گزشتہ شب ہونے والے رئیلٹی شو، بگ باس کے فائنل میں بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے سیزن 18 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
کرن ویر مہرا نے بگ باس 18 کے فائنل میں ساتھی کھلاڑی اور ٹی وی کے مشہور اداکار ویوین ڈسینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کرن کو ایک خوبصورت ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔
کرن ویر مہرا کی نجی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے ماضی میں 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ہی ناکام رہیں۔ اس کے باوجود شو میں ان کا ایک گہرہ رشتہ ساتھی کھلاڑی چُم ڈارنگ کے ساتھ دیکھا گیا۔ جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور وہ چاہتے ہیں ان دونوں کی شادی ہوجائے۔
اس حوالے سے کرن کا کہنا تھا، "ایسے معاملات میں آخری فیصلہ لڑکی کا ہوتا ہے، میں تو خود سیکنڈ ہینڈ جوانی جی رہا ہوں۔ اب یہ چُم پر ہے کہ وہ اسے قبول کرتی ہیں یا نہیں"۔
اس سے قبل گزشتہ سال انہوں نے "خطروں کے کھلاڑی سیزن 14" کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔