سندھ: کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم

ہم نیوز  |  Jan 22, 2025

سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی ہے۔

عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔

رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔

لاہور:ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر یونیورسٹیز و کالجز میں داخلہ بند

محکمہ ٹریفک کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے، جس کی مدت تین سال اور پانچ سال ہے، تین سالہ لائسنس کی فیس 1,410 روپے اور پانچ سالہ لائسنس کی 1,860 روپے ہے۔

سال 2024 میں، کراچی کے رہائشیوں نے مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 850 ملین روپے ٹریفک جرمانے ادا کیے جبکہ 1.157 ملین چالان جاری کیے گئے۔

کراچی میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی عام خلاف ورزیوں میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے مسائل شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 221,000 چالان اور 119.3 ملین روپے جرمانے ہوئے۔

اس کے بعد سگنل کی خلاف ورزی (196,000 چالان ور 124.9 ملین جرمانے)، اوور لوڈنگ (200,000 چالان اور 103.1 ملین روپے جرمانے) اور یک طرفہ/ غلط ڈرائیونگ پر (91,000 چالان اور 20.2 ملین جرمانے کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More