پنجاب اسمبلی،جم خانہ کلب کی زمین پر پارک بنانے کا بل پیش

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

پنجاب اسمبلی میں جم خانہ کلب کی زمین پر پارک بنانے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ عام شہری کی سرکاری زمین پر قائم دکان کا کرایہ ڈھائی ہزار فیصد بڑھا دیا گیا،ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک دم سےکرایے بڑھا دئیے گئے۔

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ہم سمجھ رہے تھے یہ کابینہ کا فیصلہ ہے،بعد میں معلوم ہوا کابینہ کی طرف سے کوئی آرڈر نہیں آیا،جمخانہ کو ایک ہزار70کنال زمین 50 روپے پر کرائے پر دی گئی۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ50 روپے بھی نہیں دے رہے ہیں،جمخانہ کلب کے ساتھ اتنی رعایت میں سمجھنے سے قاصر ہوں،بعدازاں انہوں نے بل کمیٹی کو ریفر کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More