تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جیل میں انہوں نے یہ اعلان کیا ۔حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا اور آج سات دن پورے ہو چکے ہیں۔

9 مئی توڑ پھوڑ کیس ، عدم پیشی پر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا، اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم نے حکومت کو وقت دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا تھا کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کے مزید راؤنڈ نہیں چلیں گے۔

ہماری خواہش تھی کہ مذاکرات آگے بڑھیں لیکن سیاسی اختلافات اتنے ہیں کہ برف پگھل نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی نے آج مذاکرات کال آف کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More