انضمام الحق کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک، کون ہے دلہن؟ جانیے

سچ ٹی وی  |  Jan 24, 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بیٹے کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ابتسام الحق کا نکاح 23 جنوری کو ہوا جس کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو گرافرز کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نکاح کی تصاویر کو کافی پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

نکاح کی تقریب کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹو گرافی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

نکاح کے اس پُر مسرت موقع پر اس جوڑے نے کریم رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں جوڑا انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انضمام الحق کے بیٹے و کرکٹر ابتسام الحق کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More