پنجاب میں الیکٹرک ماحول دوست ٹیکسی سروس شروع کرنے کی اہم پیشرفت، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ای ٹیکسی سروس کےماڈل پر ورکنگ شروع کردی۔
الیکٹرک ٹیکسی سروس کا رنگ ممکنہ طور پر بلیو رکھنے کی تجویز پراتفاق کرلیا گیا، پہلے مرحلے میں 700 سے 1000 تک ای گاڑیاں آپریشنل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔
حکومت پنجاب کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
ای ٹیکسی سروس کیلئے 3 ملکی وغیرملکی ای وہیکلز مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کرلی، دیوان یوسف موٹرز، ڈونگ فینگ، این ای سی کمپنی نے سپلائی میں اظہار دلچسپی کیا۔
الیکٹرک ٹیکسی سروس کو روزگار سکیم یا نئے ماڈل پر لانچ کرنے پر ورکنگ شروع کردی، فنانسنگ کیلئے بینک آف پنجاب کے ساتھ دیگرمالیاتی اداروں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔