بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پولنگ کے لیے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔ 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں میں کمی، سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کا خدشہ

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More