پارٹی کو متحرک کریں، شاہ محمد شاہ کا نواز شریف کو خط

ہم نیوز  |  Jan 26, 2025

مرکزی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے اتحادی کھوچکی ہے،بدقسمتی سے پارٹی کہیں نظر نہیں آرہی۔

پارٹی قائد نوازشریف کو ایک اور خط لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب کے بعد ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس بھی نہیں ہوا،موجودہ حالات میں اگر کوئی رہنمائی نہیں کرے گا تو کارکنان میں مایوسی ہوگی۔

رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال

آپ کی ذمہ داری ہے پارٹی کو متحرک کریں،حکومت پارٹی کے ماتحت ہوتی ہے اور پارٹی رہنمائی میں چلنی چاہیے۔

مرکزی سینئر نائب صدر ن لیگ شاہ محمد شاہ نے اپنے خط میں سی ای سی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More