حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی خواہش کا اظہار، ویڈیو وائرل

سچ ٹی وی  |  Jan 27, 2025

حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، تاہم آج کل ان کی معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ رجب بٹ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔

رجب بٹ فیملی وی لاگنگ کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول ہیں، حال ہی میں ان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ بھی دیکھا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹیوبر، حرامانی کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنے پہلی میوزک ویڈیو کے ذریعے ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں، گانے کا پوسٹر بھی دونوں سلیبریٹیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز کی حامل اداکارہ اور یوٹیوب پر 5 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے رجٹ بٹ کو سیٹ پر کام کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ اداکارہ کو یوٹیوب چینل بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یوٹیوبر کے اس مشورے پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ ہی میرا یوٹیوب چینل بنادیں، ساتھ ہی انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ’مجھے بھی امیر بنا دو۔’

دوسری جانب رجب بٹ، حرامانی کے اس مطالبے پر وعدہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ نہ صرف اداکارہ کو یوٹیوب چینل بنا کر دیں گے بلکہ ساتھ میں انہیں 5 لاکھ فالوورز بطور تحفہ بھی دیں گے۔

تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکاروں کے اس برتاؤ سے نالاں نظر آرہے بلکہ ویڈیو سے محظوظ ہونے کے بجائے اس پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے حرا مانی کے اس برتاؤ سے بظاہر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے لکھا کہ ’حرا مانی جی آپ سے اس رویے کی امید نہیں تھی‘ جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’رجب کی بات سے تصدیق ہوگئی کہ یہ سبسکرائبرز خریدتا ہے‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More