دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کوبڑی شکست، ویسٹ انڈیز کی 120 رنز سے فتح

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی، ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز سے شروع کیا۔

پاکستان کو آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ 76رنز پر گرگئی، سعو شکیل 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

76 کے ہی اسکور پر پاکستان کی چھٹی وکٹ کاشف علی کی گری انہوں نے ایک رن بنایا۔

بھارت کے نوجوان بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کی ساتویں وکٹ 115 کے مجموعی اسکور پر گری، سلمان آغا 15 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے، پاکستان کا اسکور 122 رنز ہوا تو محمد رضوان بھی 25 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔

پاکستان کی 9 ویں وکٹ 131 رنز پر گری، نعمان علی چھ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی آخری وکٹ 133 رنز پر گری، ساجد خان آئوٹ ہوئے، اس طرح ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی۔

پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے جیت کر ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 163 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی، اس طرح ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز پر نو رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 244 رنز بنائے، اس طرح پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے 254 رنز کا ٹارگٹ ملا، جسے پاکستانی ٹیم پورا نہ کر سکی، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہوم گرائونڈ پر 35 سال بعد شکست دی۔ اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہوم گرائونڈ میں شکست دی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More