لائیو: مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، وزیراعظم

اردو نیوز  |  Jan 28, 2025

اہم نکات بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیاائٹ سائزنگ کے تحت 29 وزارتوں کی 11 ہزار اسامیاں ختم

لک میں یا باہر رقم کی منتقلی پر کوئی پابندی نہیں، وزیر خزانہ

مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے: وزیراعظم

جے یو آئی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں حکومتی وفد کے ترجمان اور مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے وزیراعظم ہاؤس میں پیر کو ملاقات کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے  آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ رائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے تا کہ قومی معیشت کی تعمیر اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے مسائل کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

’ہم کسی کو اس امر کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ غیر جمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے اس عمل کی راہ میں رکاوٹ ڈالے۔‘

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیاافغانستان کے سرحد سے متصل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں ایف سی قلعے کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق گلستان ایف سی قلعے کے قریب دہشت گرد حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جو قلعے کی حدود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، دہشت گردوں نے علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات تھیں جس جلد ہی فورسز نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

وزیراعظم سے جے یو آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمیعت علمائے اسلام سےتعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری اور  انجینئر محمد عثمان بادینی نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان اور متعلقہ حلقوں کے ترقیاتی امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک میں یا باہر رقم کی منتقلی پر کوئی پابندی نہیں، وزیر خزانہوفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں وزیراعظم کی کمیٹی برائے آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ کی ابتدائی رپورٹ اور آئی ٹی ایکسپورٹ ریمیٹنسز کے بہاؤ کو بڑھانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ورکنگ گروپ کی ابتدائی رپورٹ کو سراہتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور پاکستان بینکنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی۔

وزیر خزانہ نے کرنسی کے استحکام کو ریمیٹنسز میں اضافے کے لیے اہم قرار دیا اور پالیسی کے تسلسل اور مستقل مزاجی پر زور دیا۔ انہوں نے کمپنیوں کی مالیاتی سرگرمیوں پر پابندیوں سے متعلق غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ ملک میں یا باہر رقم کی منتقلی پر کوئی پابندیاں نہیں۔

رائٹ سائزنگ کے تحت 29 وزارتوں کی 11 ہزار اسامیاں ختمکابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنت کے اجلاس میں 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کومنسوخ جبکہ 4,660 ڈائنگ پوسٹوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس وزارت خزانہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزارت ریلوے نے اپنے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت میں موجود 95,859 منظور شدہ پوسٹوں میں سے 17,101 پوسٹیں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں، جبکہ 5,695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ وزارت کے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت آ مستقبل میں مزید 15,000 پوسٹیں ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More