وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان کردیا ہے۔
محسن نقوی نے سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اصلاح کیلئے جیل بہترین جگہ ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وفاقی وزیر داخلہ نے فنشنگ کے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔
فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے،ایک انڈر پاس پہلے ہی مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔