وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کیخلاف آپریشن پر پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا۔
محسن نقوی نے وزیرِ اعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف
علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتحال اور اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔