سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا

سچ ٹی وی  |  Jan 27, 2025

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی اس لیے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ججز کمیٹی اور آئینی کمیٹی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی، عدالت نے کمیٹیوں کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کمیٹیوں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرت عباس کے خلاف شوکازن وٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More