پشاور میں سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 10 سے 50 روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

پشاور میں سبزیاں سستی ہو گئیں، صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں کی فی کلو قیمت میں 10 سے 50 روپے کی کمی ہوگئی۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں بیس روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ٹماٹروں کے نئے نرخ 70 روپے فی کلو کی سطح پر آ گئے ہیں۔

پیاز دس روپے سستے ہونے سے سرکاری نرخنامے میں قیمت 100 روپے فی کلو ہو گئی،شملہ مرچ بھی پچاس روپے کلو سستی ہو گئی، قیمت 180 روپے سے 130 روپے کلو ہو گئی۔

ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئی

مٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئے ریٹ 150 روپے کلو ہو گئے ہیں۔

سرکاری نرخنامے میں فی کلو آلو کی قیمت 80، لہسن 600، ادرک 320 اور لیموں کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More