اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ، لاکھوں فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی شروع

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی شروع ہو گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق لاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں ،  شارع الرشید پر واپس جانے والے افراد کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد ، اسرائیلی فوج کا رفح سے انخلاء شروع

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہے جبکہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سے شمال کی طرف جانے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے معاہدے کے تحت بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر ہفتے کو اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More