برازیل کے سپرسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
عرب رپورٹس کے مطابق ترجمان کلب الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمارنے الہلال سے راہیں جدا کیں ، فٹبالربرازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس مستعفیٰ
فٹ بالر نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف 7 میچ کھیلے تھے۔
الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023 میں برازیل سے سرجری کروائی گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔
حالیہ خبروں کے مطابق نیمار اپنے ملک کے اس کلب سانتوش میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔