اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام آخری ہے۔ مہنگائی کی شرح کو مزید کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ اور ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے شرح سود میں آج مزید کمی ہو گی۔ سستی بجلی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہے۔ چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعت کو مسابقت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی شفافیت کے ساتھ نجکاری کریں گے۔ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا۔
معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت میں بہتری کے حوالے سے ہماری محنت رنگ لا رہی ہے۔ جبکہ مہنگائی کی شرح اب 5 فیصد ہو گئی ہے۔ اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔