190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائرکر دیں۔
یہ اپیل ان کی جانب سے خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی، اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنا دی۔
سپریم کورٹ نے26ویں آئینی ترمیم کیس میں تمام فریقین کونوٹسز جاری کر دیے
اپیل میں نیشنل کرائم ایجنسی کے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنے کو نیب کی ہچکچاہٹ اور بدنیتی کا ثبوت قرار دیا گیا،اپیل میں کہا گیا کہ این سی اے کے حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا اور استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ سے احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی گئی۔