چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔
حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے ، صوابی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کے کارکنان احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے لیے 8 فروری سے دوبارہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مختلف شہروں میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔