سیف اور کرینہ کی سخت سیکیورٹی، مداح ملاقات کیلئے ترستے رہے

سچ ٹی وی  |  Jan 27, 2025

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں گھر سے باہر نکل آئے۔

سوشل میڈیا پر سیف اور کرینہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اتوار کی صبح اپنے گھر کے باہر سخت سیکیورٹی میں دیکھا گیا۔ یہ حملے کے بعد جو 16 جنوری کو ان کے باندرہ والے گھر میں ہوا تھا، اس جوڑے کی پہلی جھلک تھی۔

اس حملے کے نتیجے میں سیف کو چھ زخم آئے تھے، جن کا علاج باندرہ کے لیلاوتی اسپتال میں کیا گیا۔

پاپارازی نے سیف اور کرینہ کو ان کے باندرہ کے گھر کے باہر دیکھا، جہاں وہ اپنی گاڑی سے اتر کر گھر کی جانب واپس لوٹ رہے تھے۔ ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو حملے کے بعد سے ان کی حفاظت پر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ سیف پر حملہ 16 جنوری کو رات 2:30 بجے ان کے گھر میں ہوا تھا۔ حملے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی سرجری کی گئی۔ ان کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More