پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، پنجاب میں بھی یوم کشمیر کے موقع پر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دیدی
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری بروز بدھ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
اس موقع پر تمام دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔