آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹس کہاں کہاں دستیاب ہیں؟

اردو نیوز  |  Feb 03, 2025

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہو گا جو نو مارچ تک دبئی اور پاکستان کے شہروں راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فزیکل اور آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیمپئینز ٹرافی 2025  کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دو فروری شام چار بجے سے شروع ہو گئی ہے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز تین فروری سے ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

فریکل ٹکٹس کی فروخت پاکستانی وقت کے مطابق پیر کو شام 4 بجے شروع ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور دو مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 28 جنوری سے آن لائن ٹکٹوں کی بُکنگ کا آغاز کردیا تھا۔

شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔

جنرل سٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم ٹکٹ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More