Getty Imagesابھیشیک شرما نے 17 گیندوں میں نصف سنچری سکور کی
ناظرین میں جب انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، انڈیا کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہوں، اس کے ساتھ بالی وڈ کے سٹار ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم رشی سوناک ہوں اور پھر آپ کے بیٹ کا جادو چل رہا ہو تو سمجھیں کہ یہ کوئی خواب ہے۔
لیکن گذشتہ رات یہ خواب نہیں حقیقت تھا جب انڈیا کے نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کی ٹیم کو ان کی ہی زبان ’بیز بال‘ میں جواب دیا۔
ابھیشیک شرما نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی شاندار فتح میں 135 رنز بنا کر انگلینڈ کی باؤلنگ کو بے دردی سے تباہ کیا اور یہ کھلاڑی سے لیجنڈ بننے کا ان کا سفر نظر آتا ہے۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ اس قسم کا حملہ تھا جو ان کے سرپرست اور سابق کرکٹر یوراج سنگھ کبھی کیا کرتے تھے۔ کوئی انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ اس کی بابت پوچھ سکتا ہے۔
ابھیشیک نے میچ کے بعد کہا: ’میں ہمیشہ سے چاہتا تھا کہ میں 15 یا 20 اوورز تک بیٹنگ کروں۔ 54 گیندوں کی اننگز میں انھوں 13 چھکے لگائے جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے۔‘
Getty Imagesابھیشیک شرما نے 37 گیندوں پر سنچری بنائی جو کو روہت شرما اور ڈیوڈ ملر کے بعد سب سے تیز ٹی 20 سنچری ہے’آج میرا دن تھا‘
ابھیشیک ابھی اپنا بیٹ اٹھائے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں میدان سے باہر نکل رہے تھے اور ناظرین ان کی تحسین میں نعرہ لگا رہے تھے کہ یوراج نے اپنا فیصلہ سنایا۔
یوراج نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں تمہیں ایسے دیکھنا چاہتا ہوں۔ مجھے تم پر فخر ہے۔‘
ابھیشیک بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج کے ساتھ اس وقت سے ہیں جب یوراج اپنے کریئر کے اختتام پر تھے جبکہ ابھیشیک شروع کر رہے تھے۔
یہ رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا گیا اور یوراج ایک طرح سے ابھیشیک کے مینٹور بن گئے۔ سوشل میڈیا پر ابھیشیک کے ساتھ ساتھ یوراج بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں اور لوگ دونوں کی تعریف میں رطب اللسان نظر آتے ہیں۔
ٹیسٹ میچ کے خصوصی کمنٹیٹر پرکاش واکانکر نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا: ’ان کی لمبی بیک لفٹ اور بلے کا بہاؤ یوراج سنگھ کی بہت یاد دلاتا ہے۔‘
ان کے مطابق ’یووی ابھیشیک میں اپنے ادھورا کریئر کی جھلک دیکھتے ہیں جسے مختصر کر دیا گیا تھا۔‘
پچھلے سال ابھیشیک کی 24 ویں سالگرہ پر یوراج نے انسٹاگرام پر نیٹ پریکٹس کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔ یوراج کو دیکھتے ہوئے، ابھیشیک نے سٹریٹ چھکا لگایا۔
یہ وہ شاٹ تھا جو رات وانکھیڑے میں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف بار بار کھیلا اور برائیڈن کارس اس کا خصوصی نشانہ نظر آئے۔
ابھیشیک نے کہا کہ 'یہ وہ خاص شاٹ تھا جس کا ذکر یوراج نے پہلے کیا تھا، اس لیے وہ شاٹس سے خوش تھے۔'
Getty Images54 گیندوں میں 13 چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنائےاعدادوشمار میں ابھیشیک کا دن
ابھیشیک نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف شبمن گل کے 126 کے ریکارڈ کو توڑ کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں انڈیا کا سب سے بڑا سکور بنایا۔
یہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے میچ میں چھٹا سب سے زیادہ انفرادی ٹی ٹوئنٹی سکور تھا۔
ان کی نصف سنچری 17 گیندوں پر بنائی گئی، جو 2007 میں انگلینڈ کے خلاف یوراج کی 12 گیندوں پر نصف سنچری کے بعد کسی بھی انڈین بلے باز کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔
انھوں نے 37 گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان میچ میں تیسری تیز ترین سنچری ہے۔ اس فارمیٹ میں روہت شرما اور ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی ہیں۔
انھوں نے 13 چھکے لگائے جو کہ ایک ٹی 20 میں کسی انڈین بلے باز کا ریکارڈ ہے۔
یوراج سنگھ کے سخت والد جنھوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ’کپل دیو پر پستول تان لی تھی‘’مہینے میں ایک بار اپنے سنگتروں کا معائنہ کریں‘: بریسٹ کینسر سے متعلق یوراج سنگھ کی تنظیم کا اشتہار متنازع کیسے بنا’توبہ توبہ‘: پاکستانی کھلاڑیوں کا ’مذاق‘ یا کچھ اور۔۔۔ ہربھجن، یوراج اور سریش رائنا کی ویڈیو پر تنقید کیوں؟کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟امرتسر میں پیدا ہوئے، آئی پی ایل سے شہرت حاصل کی
ابھیشیک، تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ وہ امرتسر میں پیدا ہوئے اور اس وقت انھیں انڈیا کے بہترین بیٹسمین میں شمار کیا جاتا ہے۔
واکانکر نے کہا: 'ابھیشیک نے انڈر 16 میں بڑے پیمانے پر رنز بنائے لیکن واقعی تبدیلی اس وقت شروع ہوئی جب وہ انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد گئے، ابتدائی طور پر دہلی ڈیئر ڈیولز کے لیے کھیلے لیکن وہاں زیادہ کچھ نہیں کر سکے۔
ابھیشیک کے لیے 2023 میں آئی پی ایل کا سیزن اچھا تھا لیکن گذشتہ سال انھوں نے زیادہ دھوم مچایا۔
وہ آسٹریلیا کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے اور اس جوڑی نے سن رائزرز کو دو بار مقابلے کے سب سے زیادہ سکور کا ریکارڈ توڑنے میں مدد کی۔
ابھیشیک پر سن رائزرز کے بیٹنگ کوچ برائن لارا نے بھی کام کیا۔ انھوں نے 16 میچوں میں 204.21 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ سے سکور کیا۔
انھوں نے سیزن میں 29 گیندوں سے زیادہ کی اننگز نہ کھیلنے کے باوجود 484 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے خلاف انھوں نے تباہ کن لیکن خوبصورت پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
واکانکر نے کہا: 'یہ بہت خوش آئند تبدیلی ہے۔ یووی کی طرح کے فل فیس بیٹنگ کے بہاو کو زیادہ سے زیادہ دیکھنا قابل قدر ہے۔'
'جتنا اچھا آپ دیکھیں گے'
ابھیشیک نے انگلیند کی انتہائی تیز پیس اور سپن کے خلاف اپنے تمام 13 چھکے بیک ورڈ پوائنٹ اور لانگ آن کے درمیان لگائے۔
وہ صرف 17 گیندوں میں 50 رنز بنائے جبکہ سنچری 37 گیندوں میں مکمل کی۔
انگلینڈ کو پہلے 6.3 اوورز میں 100 رنز کھانے پڑے جبکہ 20 اوورز میں اسے 247 رنز پڑے جو کہ دوسرا بڑا سکور ہے جو اس کے خلاف کسی ٹیم نے بنایا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہانھوں نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور انھوں نے ابھیشیک شرما کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ 'اس نے بہت اچھا کھیلا۔'
'آپ ہمیشہ بیٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم اس سے زیادہ کیا کر سکتے تھے یا ہم اسے کیسے روک سکتے تھے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ کچھ دنوں میں آپ کو اپوزیشن کو بہت زیادہ کریڈٹ دینا پڑے گا - اس نے بہت اچھا کھیلا۔'
انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھیشیک کی اننگز اتنی ہی اچھی تھی جتنی آپ سوچ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کی بہترین اننگز میں سے ایک تھی۔ 'یہ بہت اچھی باؤلنگ اٹیک مارک وڈ، جوفرا آرچر اور عادل رشید کے خلاف تھی۔'
ٹی این ٹی سپورٹس پر بات کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق باؤلر سٹیون فن نے کہا: 'یہ رنز بنانے کا کافی مضحکہ خیز شو تھا۔ یہ بہت خوبصورت تھا۔'
انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایلسٹر کک نے مزید کہا: 'یہ غیر معمولی تھا۔ اس نے صرف ایک گیند کو مس ہٹ کیا۔ بیٹ میں کوئی ٹرن نہیں تھا۔ سب کچھ بالکل صاف تھا۔'
'بیٹ کی خوبصورت سوئنگ۔ انتہائی غیر معمولی۔'
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر اس خوبصورت کھیل کی تعریف ہو رہی ہے اور لوگ ابھیشیک شرما کو یوراج سے ملا رہے ہیں جبکہ خود ابھیشیک نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔
انھوں نے کہا: 'یووی پاجی پہلے شخص تھے جنھوں نے مجھ پر یقین کیا۔ یہ سب یوراج پاجی کی وجہ سے ہے، جس طرح انھوں نے میرے ساتھ برتاؤ کیا اور مجھے تیار کیا، وہ ہمیشہ میرے لیے موجود ہیں۔ جب ان جیسا کوئی آپ سے کہتا ہے کہ 'تم انڈیا کے لیے کھیلو گے اور میچ جیتو گے تو اس سے آپ کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔'
معروف امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے لکھا: 'یہ ابھیشیک شرما بمقابلہ انگلینڈ میچ تھا۔ آپ انگلینڈ کے خلاف ایک انڈین کی ٹی-20 میں عظیم بیٹنگ دیکھ رہے ہیں۔ ابھیشیک شرما کی یوراج سنگھ نے تربیت کی ہے اور وہ یقیناً عظیم قدموں کی راہ پر چل رہے ہیں۔'
راہل گپتا نامی ایک صارف نے لکھا: 'یوراج سنگھ انڈیا کے ایک عظیم کھلاڑی تھے جنھوں نے کینسر کے باوجود اکیلے ہی دو ورلڈ کپ جیتے۔ انھوں نے انڈیا کو ابھیشیک شرما کی شکل میں ایک ہیرا دیا جو بولروں کو تباہ کر رہے ہیں۔‘
وپن تیواری نامی صارف نے لکھا کہ جس طرح ابھیشیک شرما انگلینڈ کو تباہ کر رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ یوراج نے انھیں براہ راست پیغام بھیجا ہے کہ جو ادھورا کام ان کا رہ گیا تھا وہ اسے پورا کریں۔
یانیکا لٹ نامی ایک صارف نے لکھا: انڈیا کے پاس یوراج سنگھ تھے جو چھکے لگا سکتے تھے، روہت شرما تھے جو جارحانہ آغاز دے سکتے تھے اور وراٹ کوہلی تھے جو بڑی اننگز کھیل سکتے تھے۔ لیکن اب انڈیا کے پاس ابھیشیک شرماہیں جو آل ان ون کھلاڑی ہیں، جو چھکے مار سکتے ہیں، جارحانہ آغاز فراہم کر سکتے ہیں اور بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں۔'
کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹیم سیمی فائنل میں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز برمنگھم میں ہی کیوں منعقد کروائی گئییوراج سنگھ کے سخت والد جنھوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ’کپل دیو پر پستول تان لی تھی‘کوہلی کے جانشین سمجھے جانے والے کرکٹر جن کا کیریئر ’آئی پی ایل سے ملی شہرت، پیسے‘ کی نذر ہوگیاریلوے ٹکٹ کلکٹر جس نے ’کوہلی، کوہلی‘ کی گونج خاموشی میں بدل دیدورہ آسٹریلیا کے دوران روہت اور کوہلی شائقین کرکٹ کے نشانے پر کیوں؟