فیصل بینک اور پی ایس او میں ڈیجیٹل ادائیگی کے جدید نظام کیلئے اشتراک

ہماری ویب  |  Feb 04, 2025

کراچی، 3فروری 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے حال ہی میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پی ایس او کے ملک بھر میں واقع فیول اسٹیشنز پر ڈیجیٹل ادائیگی سلوشنز کو فروغ دینا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی ترقی کے لیے دونوں اداروں کے باہمی عزم کا عکاس ہے، جس کے تحت ادائیگی کے جدید طریقوں کے ذریعے لین دین کو مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب پی ایس او ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں فیصل بینک کے صدر اور سی ای او، یوسف حسین؛پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او، ایس ایم طٰحہ سمیت دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

خدمات کو بہتر بنانے کے لیے بینک پی ایس او فیول اسٹیشنز پر جدید پی ایس او سلوشنز نصب کرے گا،جس سے فیول اور نان فیول خریداری کے لیے بلاتعطل ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ممکن ہوں گی۔ ایف بی ایل کے فن ٹیک پارٹنر آلٹ پے (AltPay)کے تعاون سے چلنے والے اس نظام سے بینک کے جاری کردہ کارڈز، پی ایس او فیول کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے ادائیگی کی جاسکے گی۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا کہ ”ہم جدت کو فروغ دے کر اور بلا تعطل شرعیہ کمپلائنٹ سلوشنز تک رسائی بڑھا کر پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پی ایس او کے ساتھ ہمارا اشتراک اس سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے ملک بھر کے فیول اسٹیشنز پر ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے صارفین کو زیادہ سہولت اور رسائی فراہم کی جاسکے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارا مقصد نہ صرف ادائیگیوں کو آسان بنانا ہے بلکہ مالی لین دین میں حفاظت، کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانا بھی ہے۔ یہ اقدام مالیاتی شمولیت،کیش لیس لین دین کو فروغ دینے اور ملک کی ڈیجیٹل اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے ہمارے وسیع تر وژن کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔“

اس شراکت داری کے ذریعے فیصل بینک نے مربوط، مؤثر اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام متعارف کرایا ہے، جس سے دونوں اداروں کے ڈیجیٹل طور پر مضبوط معیشت کے وژن کو تقویت ملتی ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More