لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں انڈے مزید مہنگے ہو گئے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 18 روپے کلو سستا ہوا ہے جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 577 روپے فی کلو ہو گئی ہے، گزشتہ روز قیمت 595 روپے کلو تھی۔
سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ 13 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر مرغی کے تھوک ریٹ 384 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے کلو ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ، بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو قرض دینے کا فیصلہ
لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈے فی درجن 229 روپے سے 231 روپے ہو گئے ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے کلو ہے۔
ملتان میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور انڈو ں کی فی درجن قیمت 195 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔