فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Feb 05, 2025

ملک میں سونے کی قیمت میں آج 5 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریبا تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی قیمت میں اس بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 158 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 56 ہزار 859 روپے ہوگئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ چین اور امریکہ کے درمیان ایک نئی تجارتی جنگ کے خدشات ہیں کیونکہ بیجنگ نے چینی مصنوعات پر نئے امریکی محصولات کے جواب میں امریکی درآمدات پر محصولات عائد کیے ہیں۔

سونا مزید 200 روپے مہنگا،فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 400 روپے ہو گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں فینٹینائل کی آمد کو روکیں۔

جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے غیرقانونی تارکین وطن کی آمد بھی روکنے کا مطالبہ کیا جس کے نتیجے میں ایک تجارتی جنگ کا آغاز ہوا جو عالمی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے اور مہنگائی میں پھر سے اضافہ کرسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More