کرک: پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید

سچ ٹی وی  |  Feb 06, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ کرک میں بہادرخیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More