ہم نیوز | Feb 06, 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا موبائل فون گم ہو گیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا فون گم ہوگیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں نے اپنے تمام رابطہ نمبرز بھی کھو دیے ہیں، جیسے ہی تمام نمبرز اور فون مل جائے گا تو میں سب سے دوبارہ رابطہ کروں گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More