امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

سچ ٹی وی  |  Feb 07, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ایران کے خلاف یہ پہلی پابندیاں ہیں جس میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کاکہنا ہےکہ ایران میں پہلے سے پابندیوں کاشکارکمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پرپابندیاں لگائی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشتگرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کررہا ہے لہٰذا غیرقانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے امریکی پابندیوں کوبحری قزاقی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More