فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، مچل سینٹنر

ہم نیوز  |  Feb 07, 2025

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں، سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

مچل سینٹنر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے، فخر زمان ہمارے لئے بڑا خطرہ رہے ہیں، ان کی وکٹ ہمارے لئے اہم ہوتی ہے، وہ فاسٹ اور اسپن باؤلرز دونوں کو اچھا کھیلتے ہیں۔

چیمپیئنز ٹرافی، نسیم شاہ کی ٹکٹ مانگنے والوں سے معذرت، اوپننگ بھی شروع کر دی

پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سنیئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا کمبینیشن ہے، ہم برصغیر میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب بھی امید ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا، میرا لاہور کے لئے یہ پہلا دورہ ہے، مجھے یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگ رہی ہے، قذافی اسٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤنڈ ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیم کو متوازن قرار دیا اور کہا کہ اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More