اگلے ہفتے کئی ممالک پر ٹیرف نافذ کرنے کااعلان کرینگے، ٹرمپ

ہم نیوز  |  Feb 08, 2025

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کئی ممالک پرجوابی ٹیرف نافذکرنے کااعلان کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پرزیادہ ٹیکس لگانے والے ممالک پرجوابی ٹیکس لگائیں گے،روسی صدرولادیمیرپیوٹن سے بات چیت کرناچاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اقدام ، عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دیں

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے تعلقات قائم کریں گے،شمالی کورین رہنماکم جان ان سے اچھے تعلقات بناتا ہوں  توسب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

چین کی معاشی جارحیت کے مقابلے کیلئے امریکاجاپان تعاون کریں گے،تیل وگیس معاہدوں کے ذریعے جاپان کے ساتھ تجارتی خسارےکامعاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیونے ریکارڈ تعداد میں امریکی ایل این جی خریداری سے اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More