کویت کا یوم آزادی، پاکستانی ایسوسی ایشن کی گورنر فروانیہ سے ملاقات

ہم نیوز  |  Feb 10, 2025

کویت کی یوم آزادی پر پاکستانی ایسوسی ایشن نے گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے خصوصی ملاقات کی اور کیک کاٹا۔

کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن جناب رانا اعجاز کی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی۔ اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔

گورنر آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر رانا اعجاز نے کہا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کے لیے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی نمایاں خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔ اور گورنر فروانیہ کو بتایا کہ کورونا کے بعد سے میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی پروفیشنلز کی ایک کثیر تعداد کویت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر، انجینئرنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی پاکستانی نمایاں ہیں۔

گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح نے کے پی ایف اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن دونوں ملکوں کے درمیاں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کے لیے مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔ ایسی سرگرمیوں کے لیے حکومت کا تعاون رہے گا۔

قبل ازیں صدر کے پی ایف اے کی جانب سے تنظیم کی نئی کابینہ اور ممبران کا گورنر سے تعارف کرایا۔ تو الشیخ عذبی الناصر الصباح نے محمد ثاقب آفتاب کو سینئر نائب صدر، خالد امین، غلام شیبر، انجینئر محمد شفیع خان اور محمد طاہر بشیر کو نائب صدر، محمد عمران کو جنرل سیکرٹری اور حافظ وجیہہ الحسن کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

گورنر فروانیہ نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور دیگر زمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی۔

صدر کے پی ایف اے رانا اعجاز نے ملاقات میں شریک صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمن، صدر مسلم سینٹر (ن) میاں محمد ارشد ، قائمقام صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی شہزاد الرحمن اور چیف کوارڈینٹر پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن نعمان اسلم گھمن کا بھی گورنر فروانیہ جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح سے خصوصی تعارف کرایا۔

ملاقات کے اختتام پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ گورنر جناب الشیخ عضبی الناصر الصباح کی جانب سے بھی کے پی ایف اے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More