تجاوزات کے خاتمے کی مہم سے متاثرہ بے روزگار افراد کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے،عام آدمی کو بے روزگار بھی نہیں کریں گے،کسی غریب سے روزگار نہیں چھیننا چاہتے۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،سپریم کورٹ کیلئے 6 ججز کے ناموں کی منظوری
بے روزگار افرادکے لیے متبادل انتظام ضروری ہے،متاثرہ افراد کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے گی،روزگار کیلئےانتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے،نوازشریف نے متاثرہ افراد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔