سہ ملکی سیریز، جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

کراچی: سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے کیونکہ بیٹنگ کرنے کے لیے پچ سازگار ہے۔ کلاسن کے آنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی مل گئی

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ یہ ہمارے پاس چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھا اسکواڈ بنانے کا موقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے مومنٹم بنا رہے ہیں۔ اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں فائنلسٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن کل شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے ہے جو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More